کیا یو ٹیوب پاکستان میں بین ہو رہی ہے؟؟ یا یو ٹیوب پاکستان سے جا چکا ہے؟؟ آ ج یہ خبر زور و شور سے جاری ہے، مجھے بھی دھچکا لگا جب میں نے کچھ تحقیقات کیں تو کچھ معلومات سامنے آئیں، سوچا آ پ سے بھی شئیر کرتی چلوں، پہلے ٹک ٹاک بھی بین ہوا تھا تو اس میں ہم ہی قصوروار ٹھہرے اب اگر یو ٹیوب بند ہو تا ہے تو اس میں کچھ ہماری غلطیاں سامنے آئیں گی مثلاً ہمارا طریقہ کار، بار بار اپنے چینل کو کلک کرنا تا کہ ڈالر بڑھیں،ایڈز پر کلک کرنا،ہمارا بے مقصد طبع آزمائیاں کرنا وغیرہ
لیکن آ پ کو بتاتی چلوں کہ یہ خبر اس وجہ سے پھیلی کہ بہت دنوں سے یو ٹیوب چینل بنانے میں مسلہ آ رہا تھا ایڈ سنس کا مسلہ وغیرہ ایڈ سنس ہمیں باہر سے خریدنے پڑ رہے ہیں، یو ٹیوب مانیٹائز کرنے میں جب ٹو سٹیپ ویری فکیشن کا سٹیپ آ تا ہے تو اس میں بھی سخت دقت کا سامنا ہو رہا ہے، لیکن یو ٹیوب مکمل طور پر بین نہیں ہو گی میری ناقص رائے اور تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ پابندیاں عائد کر دی جائیں گی،کچھ اختیارات واپس لے لیے جائیں گے ،جہاں ہم خود چینل بنا رہے تھے اب وہ ہمیں خریدنے پڑیں گے اور مزید کچھہ پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا مگر مکمل بین متوقع نہیں ہے،
ہمارے جو بہن بھائی یو ٹیوب سے کما رہے ہیں ان کے لیے یہ نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے پاکستان کی معیشت کو بھی نقصان پہنچے گا کیونکہ چینل خریدنے اور بنانے میں فرق ہے،اخر میں میں درخواست کروں گی کہ یو ٹیوب پر کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جو نقصان کا باعث بنے یا پاکستان میں بین کر دی جائے،
براہ مہربانی اپنا مثبت کردار ادا کریں، نیٹ پر ہمیں بہت محتاط رہ کر کام کرنا ہو گا اور جو پابندیاں عائد ہوں ان پر عمل پیرا ہوں ورنہ ہم ان سہولتوں سے ہا تھ دھو paypal and Amazon بیٹھیں گے ۔ جیسے پہلے پاکستان میں بین ہوا ۔ ہماری ہی کچھ حرکتوں سے ان کمپنیوں نے اس کو پاکستان میں بند کر دیا بلکل ایسے ہی یو ٹیوب اور پھر گوگل بھی خدا نخواستہ بین نہ کر دیئے جائیں، آ ئیں اپنی ذمہ داری نبھائیں اور یو ٹیوب بین ہونے سے بچائیں۔ تا کہ جو بہن بھائی اس سے اپنا روزگار چلا رہےہیں وہ بے روزگار نہ ہوں۔ سوچئے گا ضرور
!!!فی امان اللہ