ورلڈ کپ اپڈیٹ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈیا میں جاری کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کے سیمی فائنلز کیلیئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ھے۔
ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل میچ انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ آمنے سامنے ھوں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج 15 نومبر بروز بدھ کو ھونے والے سیمی فائنل مقابلے میں روڈ ٹکر اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے جبکہ اینڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری ھوں گے۔
اور دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر بروز جمعرات آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا جس میں رچرڈ کیٹلبرو اور نتن مینن فیلڈ امپائر کی ذمہ داری سنبھالیں گے جبکہ کرس گفانے تھرڈ اور مائیکل گف فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
جاوا گل ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین ھونے والے سیمی فائنل میچ میں میچ ریفری کی ذمے داری نبھائیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستان کے امپائر احسن رضا نے بھی 50 ون ڈے میچز مکمل کر لیئے۔نیدر لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلاگیا میچ امپائر احسن رضا کے کیریئر کا 50 واں میچ تھا۔اور آج انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ھونے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں امپائر روڈ ٹکر اپنے کیر یئر کے 100 ویں میچ میں اپنی خدمات انجام دے کے اپنے
کیر یئر کی ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کریں گے۔
انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج 15 نومبر بروز بدھ پہلا سیمی فائنل ممبئی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ھونے والا دوسرا سیمی فائنل کل بروز جمعرات 16 نومبر کو کولکتہ کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میچز کے حوالے سے شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ھے۔