کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں انڈیا کو شکست دے کر آسٹریلیا نےچھٹی بار کرکٹ ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ہے۔ انڈیا کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں گذشتہ 10 میچوں میں فتح کے ساتھ ناقابلِ شکست تھی مگر اسے آسٹریلیا کے بلے بازوں نے 6 وکٹں سے پچھاڑ دیا۔
انڈیا نےپہلے بیٹنگ کرتے ھوئے 240 سکور کا ٹرگٹ دیا جسے آسٹریلیا کے بلے بازوں بے 43 ویں اوور میں محض چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
انڈیا نے اپنے ٹارگٹ کا دفاع کافی جارحانہ انداز میں شروع کیا اور کینگروز کی ٹیم کے اوپنرز کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر واپس پویلین بھیج دیا۔
لیکن چوتھی وکٹ کی شراکت میں مارنس لیبوشین اور ٹریوس ہیڈ ٹیم کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ انڈیا کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔
اس شراکت میں انھوں نے اپنی ٹیم کو کامیابی کے دھانے تک پہنچا دیا تھا تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ہیڈ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نےمحض 120 گیندوں میں 137 رنز بنائے۔
ان کے بعد آنے والے گلین میکسویل نے فیصلہ کن 2 رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کی جیت پر آف دی میچ قرار دیے جانے والے ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ ’میں نے کبھی سوچا نہ تھا کہ ایسا بھی ہوگا، کیا حیرت انگیز دن ہے۔ میں صرف اس فاتح ٹیم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں‘۔
’یہ گھر میں صوفے پر بیٹھنے سے کہیں بہتر ہے! میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سب کچھ ٹھیک رہا اور میں میچ میں واپس آنے میں کامیاب رہا۔ میں پہلی 20 گیندیں پھینکتے وقت گھبرایا ہوا تھا لیکن مارنس نے شاندار بیٹنگ کی اور ان کے ساتھ کھیلنا اچھا لگا۔ یہ ایک حیرت پارٹنرشپ تھی‘۔
انھوں نے کہا ’ہم جانتے تھے کہ وکٹ مشکل ہوسکتی ہے لیکن پہلے بولنگ کرنا ایک اچھا فیصلہ ثابت ہوا کیونک ہگ جیسے جیسے دن گزرا اس کے ساتھ پچ بھی بہتر ہوتی گئی۔ کرکٹ ورلڈ کپ, ٹاس کے دوران ہم نے جو کچھ فیصلہ کیا اس کا فائدہ ہوا۔
”کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں انڈیا کو شکست“ ایک تبصرہ