ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ جو کہ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا تھا۔ میچ کے 14ویں اوور میں فلسطین کے حامی نوجوان نے گراؤنڈ میں داخل ھو کر بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
تماشائی سیکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دیکر میدان میں داخل ھوا، جس نے فلسطینی پرچم والا ماسک پہنا ہوا تھا جبکہ ٹی شرٹ پر
’’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘‘
کا نعرہ درج تھا۔
تماشائی کے میدان میں داخل ھو جانے کی وجہ سے کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا، بعدازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لے کر میچ دوبارہ شروع کروا دیا۔
ورلڈکپ میں اس سے پہلے بھی پاکستان اور بنگلادیش کی درمیان میچ میں بھی ’فلسطین کا پرچم‘ لہرایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرایا گیا تھا، جس پر 4 شائقین کرکٹ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
نیوز زپورٹ کے مطابق محمد رضوان کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی پر صہیونی ریاستیں آگ بگولہ ھو گئیں تھیں
واضح رہے کہ محمد رضوان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں سری لنکا کیخلاف اپنی شاندار پرفارمنس پر ملنے والا مین آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کیا تھا جس پر انکی آئی سی سی سے شکایت کی گئی تھی تاہم آئی سی سی نے اسے انکا انفرادی معاملہ قرار دیا تھا۔
رضوان کی اس پوسٹ کی تکلیف صیہونی ریاست تک محسوس کی گئی تھی جس نے پاک بھارت میچ میں بھارت کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم خوش ہیں کہ بھارت نے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اپنی فتح حماس کے دہشت گردوں کے نام کرنے کے قابل نہیں رہا۔
دوسری جانب فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم اسرائیل کی حمایت کررہی ہے ۔جبکہ فلسطینیوں کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دہشتگرد قرار دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری جارحیت کے باعث
فلسطین میں شہید ھونے والوں کی تعداد 12 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔