Shuttle Tournament, Dailybolawam

شنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ

شنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ آج بروز جمعہ سے کراچی میں شروع ہورہا ہے جس میں کل اٹھارہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ٹورنامنٹ کے میچز چار مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے جن میں یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس،
نیشنل بینک اسپورٹس
ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اور
نیشنل بینک اسٹیڈیم،
کمپلیکس شامل ہیں۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس پر براڈکاسٹ ہونگے جبکہ غیرممالک کے لیے یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔
نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ایک دن میں دو میچز سہ پہر تین بجے اور رات آٹھ بجے کھیلیں جائیں گے جن میں سے پہلا میچ سہ پہر 2:30 بجے اور دوسرا میچ شام 7:30 بجے شروع ھوا کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تمام میچوں میں شائقین کا داخلہ مفت کردیا ہے جو جاوید میانداد
حنیف محمد، اور فضل محمود انکلوژر میں بیٹھ کر فری میچ دیکھ سکیں گے۔

ٹورنامنٹ میں کل 63 گروپ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 32 گروپ میچز کھیلے جائیں گے جو کہ 24 سے 28 نومبرتک منعقد کیے جائیں گے جس کے بعد سپر8 کا مرحلہ شروع ھو گا ہوگا۔ اٹھارہ ٹیموں کو چار گروپس میں رکھا گیا ہے۔

گروپ اے: لاہور وائٹس، کراچی بلوز ،، ، لاڑکانہ،پشاوراور کوئٹہ شامل ھیں

گروپ بی: کراچی وائٹس، اسلام آباد،لاہور بلوز، ڈیرہ مراد جمالی ۔ اور حیدرآباد

گروپ سی: راولپنڈی، فیصل آباد،ایبٹ آباد، اور بہاولپور۔

گروپ ڈی: ، سیالکوٹ، فاٹا، ملتان اور آزادجموں کشمیر۔

پہلے روز لاہور وائٹس کا مقابلہ لاڑکانہ سے اور کراچی بلوز کا مقابلہ پشاور سے نیشنل بینک اسٹیڈیم اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔ گروپ بی میں کراچی وائٹس کا ،اسلام آباد سے اور حیدرآباد کا ڈیرہ مراد جمالی سے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں مقابلہ ہوگا۔

گروپ سی میں ایبٹ آباد کا مقابلہ راولپنڈی سے اور بہاولپور کا مقابلہ فیصل آباد
سے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا
۔گروپ ڈی میں ایچ پی سی اوول میں سیالکوٹ بمقابلہ ملتان فاٹا بمقابلہ آزاد جموں کشمیر ہوگا۔

ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنائیں گی جو یکم سے آٹھ دسمبر تک کھیلا جائے گا۔دونوں سیمی فائنلز 9 دسمبر کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں سہ پہر تین بجے اور رات آٹھ بجے کھیلے جائیں گے۔ فائنل 10 دسمبر نیشنل بینک اسٹیڈیم میں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

فاتح ٹیم کو پچاس لاکھ روپے جبکہ رنرزاپ ٹیم کو پچیس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائیگی جبکہ مین آف دی ٹورنامنٹ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔اتنی ہی رقم تین مختلف ایوارڈز، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور بہترین وکٹ کیپر کے لیے رکھی گئی ہے۔

سپر ایٹ مرحلے کے ہر مین آف دی میچ اور سیمی فائنلز کے مین آف دی میچ کو پچیس ہزار روپے جبکہ فائنل کے مین آف دی میچ کو پچاس ہزار روپے ملیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے 2014 کے آئین کی بحالی کے بعد یہ پہلا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ منعقد ہو رھا ہے اس سے قبل یہ ٹورنامنٹ چھ ٹیموں کے ساتھ کھیلا گیا تھا جس میں سندھ نے خیبر پختونخوا کو ہراکر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔جبکہ خیبر پختونخوا کی ٹیم اس سے پہلے دو بار لگاتار یہ ٹورنامنٹ جیت چکی ھے

شنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ“ ایک تبصرہ

  1. I will immediately grab your rss as I can’t to find your email subscription hyperlink or
    e-newsletter service. Do you’ve any? Kindly allow me recognise so that I may just subscribe.

    Thanks.

اپنا تبصرہ لکھیں