پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کی روانگی سے قبل راولپندی میں تربیتی سیشن کے دوران کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
نیوز رپورٹ کے مطابق پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا جہاں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلیے قومی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لگایا گیا ہے۔
قومی ٹیم سے ملاقات کے دوران بورڈ کی کمیٹی کے چیئرمین نے پوری ٹیم کی تعریف کی اور خصوصاً سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی کاکردگی کو سراہتے ھوئے کہا کہ بابر اعظم جیسے ہونہار اور بہترین بیٹسمین پر پوری قوم کو فخر ھے۔
عبوری کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے فاسٹ باؤلرز خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو بھی سراہا جنہیں حال ہی میں قومی ٹیم کا ٹی ٹونٹی کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
بھارت میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی قیادت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔
کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے سابق کپتان سرفراز احمد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین پرفارمنس کے بعد سینئر کھلاڑی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ میں منتخب کیا گیا۔
سرفراز کی کپتانی میں کراچی وائٹس کی ٹیم نے گزشتہ ماہ لاہور میں کھیلے گئے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں فیصل آباد کو شکست دی تھی۔
انہوں نے کیمپ میں ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود سے بھی گفتگو کی اور ان سے آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کے نئے
چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر محمد حفیظ سے بھی ملاقات کی اور ان سے قومی ٹیم کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے حوالے سے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بھی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور دورے کے ساتھ ساتھ کیمپ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری کیمپ میں باؤلنگ کوچز سعید اجمل اور عمر گل بھی کھلاڑیوں کے ساتھ مصروف نظر آئے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا کہ اوپنر امام الحق کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد بابر اعظم، سرفراز احمد، اور لیگ اسپنر عثمان قادر کیمپ میں واپس پہنچ گئے ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے مزید کہا گیا ھے کہ فاسٹ باؤلر حسن علی کے ساتھ ساتھ
اسپنر ساجد خان،
فاسٹ باؤلر محمد علی،
ثمین گل اور
علی شفیق
نے بھی کیمپ جوائن کر لیا ہے، یہ تینوں دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں لیکن انہیں ٹیم کے ہمراہ تربیت کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کا 18 رکنی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
شان مسعود ( کپتان )،
عامر جمال، عبداللہ شفیق،
ابرار احمد، بابر اعظم،
سرفراز احمد، سعود شکیل،
صائم ایوب، سلمان علی آغا،
فہیم اشرف، حسن علی،
میر حمزہ، محمد رضوان
امام الحق، خرم شہزاد،
شاہین شاہ آفریدی،نعمان علی،
اورمحمد وسیم جونیئر،