کرکٹرنسیم شاہ
کرکٹرنسیم شاہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے نویں سیزن میں کتنے کروڑ کا معاوضہ ملے گا۔ سخت سردی اور دھند کے سبب میچز کو لاہور سے کراچی منتقل کربے کی تجویز زیر غور ۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر نسیم شاہ کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کے عوض اپنا بنایا ہے جب کہ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کیلیے پلیئرز کی ریٹیشن کا اعلان آج 7 دسمبر بروز بدھ کو کیا جائے گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق پلیئر اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی فین فالوونگ کو دیکھتے ہوئے سبھی فرنچائزز ان سے معاہدے کی خواہاں تھیں لیکن وہ اسلام آباد یونا ئیڈڈ کے حصے میں آئے ھیں۔
گزشتہ کچھ دنوں سے جاری کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائزز کے درمیان ٹریڈ مکمل ہوگئی، جس کی تصدیق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشنل ٹوئٹر (ایکس) اکاؤنٹ پر بھی کردی گئی۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جگہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے وسیم جونیئر اور ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان کا معاوضہ تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے طے ھوا ھے،پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلیے پلیئرز کی ریٹینشن کا اعلان آج7 دسمبر بروز بدھ کو کیا جائے گا، لیکن حیرت کی بات یہ ھے کہ ابھی تک بجٹ اور سیلری کیپ کا ہی فیصلہ نہیں ہوپایا ھے، فرنچائزز کیٹیگری کو مدنظر رکھتے ہوئے 8کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکیں گی۔
پچھلے برس کا سیلری کیپ 13 لاکھ ڈالر فی ٹیم تھا۔ پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کو درپیش ایک اور مسئلہ شیڈولنگ کا بھی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان میں میچز کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 شیڈول فرنچائزز کو ارسال کیےتھے، جن میں سے ایک میں 4 جبکہ دوسرے میں 2 وینیوز شامل ہیں۔
پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین رکھا گیا،ایونٹ کا آغاز 18 فروری سے لاہور میں ہونا ہے۔
اس وقت وہاں کا موسم سخت سرد ہوتا ہے اور وہاں دھند کا راج ہوتا ھے، اس لیے بعض حلقوں کی یہ تجویز بھی ھے کہ کراچی میں ایونٹ کو شروع کرتے ہوئے پھر پنجاب لایا جائے تب تک یہاں کاموسم بہتر ہو جائے گا، پشاور زلمی کی ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے یہ مطالبہ کیا ھے کہ ان کی ٹیم کے میچز ھوم گاؤنڈ پر کروائے جائیں۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے نویں سیزن کیلئے پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا تاہم تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔