پاکستان کی 83 رنز سے جیت
ایشیا کپ انڈر 19: افغانستان ایشیا کپ سے باہر
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے آخری گروپ میچ میں افغانستان کو83 رنز سے شکست دے کر
مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
دبئی میں جاری اے سی سی انڈر 19کرکٹ ایشیا کپ میں منگل کو افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز بنائے اوپنرز شمائل حسین اور شاہزیب خان نے بہت ھی محتاط انداز میں اننگ کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز شمائل حسین اور شاہزیب خان بالترتیب 75 اور 79 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ پوری ٹیم 48 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔، اس کے علاوہ ریاض اللہ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی
اویس 20، طیب عارف 6، عرفات منہاس 4، سعد بیگ
اور عامر حسن 8 ،خبیب خلیل3
اور عبید شاہ 1سکور بناکر پویلین واپس لوٹے
محمد ذیشان بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے۔
304 سکور کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے بیٹسمین پاکستانی بولرز کے سامنا جم کر نہ کر سکے اور پوری افغان ٹیم 49 ویں اوور میں 220 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے
نعمان شاہ 54 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ
وفی اللہ اور فریدون نے 32،32 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے
عبید شاہ اور طیب عارف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹس حاصل کیے، خبیب خلیل نے 2،
عامر حسین اور شمائل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے گروپ میچز میں پاکستان نیپال اور بھارت کو شکست دے چکا ہے۔
پاکستان نے گروپ اے میں مسلسل 3 کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے خود کو ناقابل شکست منوایااور ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی اور سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ھے۔
گروپ اے میں پاکستان کے علاوہ بھارت بھی انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔