سائبر ٹرک ڈیلیوری شروع, dailubolawam.pk

سائبر ٹرک ڈیلیوری شروع

سائبر ٹرک ڈیلیوری شروع

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا نے سائبر ٹرک کی ڈیلیوری شروع کر دی۔

جہاں بہت سی نئی ایجادات ہو رہی ہیں وہاں ٹرانسپورٹ میں بھی جدت آ رہی ہے نئی نئی گاڑیاں بھی ایجاد ہو رہی ہیں گاڑیوں میں سہولیات کا اضافہ ہو رہا ہے بعض گاڑیاں تو پورا گھر بنی ہوئی ہیں بڑی بس کے اندر بیڈ روم،واش روم اور کچن تک بنے ہوئے ہیں۔
 ایسی گاڑیوں کی خبریں بھی گردش میں ہیں کہ ہوا میں اڑنے پانی میں تیرنے اور بیک وقت روڈ پر چلنے والی بس بھی تیار ہو چکی ہے لیکن آ ج ہم بات کریں گے سائبر ٹرک کی جو کہ بنائی ہے ایلون مسک کی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے۔
نیویارک: ( مانیٹرنگ ڈیسک) کے مطابق اس کی ڈیلیوری بھی شروع ہو چکی ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق ٹیسلا کی اس اختراعی گاڑی کی قیمت ساٹھ ہزار نو سو نوے ڈالر ہے یہ تقریباً ایک کروڑ بہتر لاکھ روپے بنتے ہیں۔۔
یہ اس قیمت سے 50 فیصد زیادہ ہے جو 2019 میں بتائی گئی تھی۔ گاڑی کا یہ رئیر وہیل ڈرائیور ورژن ہے اس کی ڈیلیوری 2025 میں شروع ہو جائے گی۔
کمپنی کی طرف سے اس گاڑی کے آ ل وہیل ڈرائیو ورژن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر تقریباً دو کروڑ بیاسی لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔ اس ورژن کی ڈیلیوری اگلے سال سے شروع ہو گی۔ اس کے علاوہ ٹیسلا کے سائبر ٹرک کے دیگر کئی ورژن متعارف کروائے گئے ہیں۔
یہ ٹرک چمکدار سٹین لیس سٹیل سے بنایا گیا ہے۔ جس کا ڈیزائن جیمز بانڈ کیئے 1977 میں ریلیز ہونے والی فلم دی سپائی ہو لوڈ می،، میں استعمال ہونے والی اس کار سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔
سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹرک ضرورت کے وقت آ بدوز میں تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ٹرک کی شکل چپٹی ہے چونکہ یہ سٹین لیس سٹیل سے بنایا گیا ہے اس لیے یہ دیکھنے میں بہت مضبوط نظر آ تا ہے اور ہے بھی۔ اس کا ڈیزائن بہت ماڈرن ہے۔۔
اپنا تبصرہ لکھیں