پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کا اسد شفیق کو سلیکٹر اور کنسلٹنٹ کے عہدے کی پیشکش۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ذرائع کے مطابق ٹیسٹ پلئیر اسد شفیق پہلی بار سلیکشن اور کنسلٹنٹ کمیٹی کا کراچی سےحصہ بنیں گے، ، نیوزی لینڈ کی ٹی 20 سیریز میں وہاب ریاض اور توصیف احمد، کی معاونت کریں گے، اسد شفیق یکم جنوری2024 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
اسد شفیق کو سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش
ذرائع کے مطابق اسد شفیق، کامران اکمل اور راؤ افتخار کے ساتھ کام کریں گے، سندھ پریمیئر لیگ کھیلنے کی وجہ سے اسد شفیق تا حال مصروف ہیں اس لیے وہ ٹیم کوتاخیر سے جوائن کریں گے، اسد شفیق 4 سال سے پاکستان ٹیم سے باہر ہیں۔
اسد شفیق اگلے چند دن میں اپنی دستیابی سے آگاہ کریں گے، اسد شفیق اس وقت قومی ٹی 20 میں شرکت کر رہے ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں کرکٹ بورڈ میں اپنی خدمات دینے کی آفر کرتے ہوئے کہا آپ پاکستان کرکٹ کے لئے پی سی بی کے ساتھ ملکر کام کریں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آفر ملنے کے بعد ٹیسٹ کر کٹرنے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیاھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ یہ چاہتا ھے کہ ٹیسٹ کرکٹر کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا جائے،
یاد رہے کہ ٹیسٹ پلئیر اسد شفیق نے 77 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ھوئے،128 اننگز میں 12 سنچریوں اور 27 نصف سنچریوں کی مدد سے 4460 رنز بنا رکھے ہیں، قومی کرکٹر 60 ایک روزہ اور 10 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسد شفیق اس وقت نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں کراچی کی نمائندگی کررہے ہیں، ٹورنامنٹ کے بعد اسد شفیق پاکستان کرکٹ بورڈکی پیشکش پر فیصلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر نے 2010 میں انگلینڈ کیخلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا اور 2018 کے بعد سے اسد شفیق ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے۔
Знакомство с Дагестаном: тур для начинающих путешественников
туры в дагестан из москвы [url=http://dagestantur24.ru/]http://dagestantur24.ru/[/url].
Экстренная помощь по вскрытию замков сейфов в Москве при забытом коде
вскрыть дверь москва [url=https://azs-zamok11.ru]https://azs-zamok11.ru[/url].