پاکستانیوں کی گوگل سرچ, dailybolawam.com

پاکستانیوں کی گوگل سرچ: اعدادوشمارسامنےآگئے

پاکستانیوں کی گوگل سرچ

پاکستانیوں کی گوگل سرچ: اعدادوشمارسامنےآگئے

پاکستان نے 2023 میں جن موضوعات پر سب سے زیادہ سرچنگ کی ان کے اعدادوشمار سے معلوم ہوا کہ لوگوں کی دلچسپی کن موضوعات پر رہی۔

اگر شخصیات کی سرچنگ کی بات کی جائے تو حریم شاہ اور علیزے سحراس سال کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات ہیں۔ اس کے بعد بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ان کی خیریت کے متعلق پھیلی افواہوں کے باعث۔

فاطمہ طاہر عمران ریاض

 فاطمہ طاہر عمران ریاض۔ اکشے کمار، کاجول اور محمد عامر کے متعلق سرچز بھی ٹاپ ٹرینڈ میں رہیں۔ شخصیات کے بعد جو سب سے زیادہ سرچنگ کی گئی وہ کرکٹ کے شائقین نے کیں عبداللہ شفیق اور سعود شکیل جیسے ہونہار کھلاڑیوں کے متعلق خبریں تلاش کی گئیں۔

کرکٹ میچ

Pakistan' google searches, Dailybolawam.com
Pakistan’ google searches, Dailybolawam.com

 کرکٹ میچوں کی سرچنگ بھی سامنے آئی جس میں سب سے زیادہ ٹاپ 3 میچز پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ افغانستان،اور پاکستان بمقابلہ آ سٹریلیا کی سرچنگ کی گئی۔

انٹر نیشنل ورلڈ کپ

انٹر نیشنل ورلڈ کپ کے آ خری مرحلے میں کھیلے جانے والے میچ جو بھارت اور نیوزیلینڈ کے درمیان کھیلا گیا بہت دلچسی کا محور رہا۔ کرکٹ میچ پاکستان بمقابلہ بھارت، آ سٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ سری لنکااور پاکستان بمقابلہ انگلینڈ شامل تھے

انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم

 انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم بھی سرچ کی فہرست میں شامل ہیں جس سے صارفین کی سیاست میں دلچسپی کا اندازہ ہوتا ہے۔

:اسرائیل جنگ

Pakistan's most searches, dailybolawam.com
Pakistan’s most searches, dailybolawam.com

اسرائیل جنگ کی خبریں گوگل سرچنگ میں سر فہرست رہی۔ احساس پروگرام کو بھی بہت زیادہ سرچ کیا گیا اس سے عوام کے رحجانات سامنے آ تے ہیں کہ عوام حکومت کی طرف سے دی گئی سکیموں سے فائدہ ا ٹھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی لوگ روپے اور معاشی اشاریوں کو بھی سر گرمی سے تلاش کیا۔ غیر ملکی زرمبادلہ کے اتار چڑھاؤ کی شرح سے با خبر رکھنا ان کا مقصد تھا۔ اس طرح عوام مالی معاملات میں آ گاہ رہتا ہے۔

مزہبی تہواروں، قومی دنوں ۔ میگا ایونٹ اور سیاسی سرگرمیوں کی سرچنگ بھی شاملِ ہے۔ تعطیلات کو بھی سر گرمی سے سرچ کیا گیا۔ سیاسی میدان میں بھی بہت دلچسپی سے جمہوری عمل کی تلاش بھی سامنے آئی ہیں۔ بالی ووڈ اور سینما کی سرچنگ بھی کی گئی۔ شہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلمیں جوان اور پٹھان سرچ کی گئیں۔ ان کے علاوہ ٹائگر ، غدر،جان وک، اور ایکسٹریکشن کی کامیابی بھی گوگل سرچ سے طاہر ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہلکے پھلکے مزاح والی فلمیں کیری آ ن جٹا، فرضی وغیرہ بھی تلاش کا حصہ رہیں کھانے پکانے کی تراکیب بھی ٹاپ ٹین ٹرینڈنگ میں رہی۔ برصغیر کی مشہور سوغات سموسے کلیجی اور تہواروں سے متعلق میٹھے پکوان شیر خورمہ، ٹماٹر کیچپ اور گوشت کی تراکیب سرچ کی۔

سنیکس چکن رول مشروبات وغیرہ۔ بھی سرچ کیے گئے۔ اس کے علاوہ تخلیقی سرگرمیوں کی بھی تلاش کی گئی۔ معلومات کی تلاش بھی سامنے آئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں