سولر انرجی جدید ترین ٹیکنالوجی سے دنیا بھر لطف اندوز, Dailybolawam.com

سولر انرجی: جدید ترین ٹیکنالوجی سے دنیا بھر لطف اندوز

 جدید ترین ٹیکنالوجی سے دنیا بھر لطف اندوز

آ ج کے دور میں سولر انرجی بہت مقبول ہو چکی ہے چھوٹی سے چھوٹی چیز سے لے کر بڑی سے بڑی چیز تک سب سولر انرجی سے چل رہی ہے لیکن اب آ پ کو بتائیں گے کہ چائنا میں سولر انرجی سےسولر انرجی۔

آ ج کے دور میں سولر انرجی بہت مقبول ہو چکی ہے چھوٹی سے چھوٹی چیز سے لے کر بڑی سے بڑی چیز تک سب سولر انرجی سے چل رہی ہے لیکن اب آ پ کو بتائیں گے کہ چائنا میں سولر انرجی سے سے چلنے والے روڈ بھی بنائے گئے ہیں  اس روڈ کی لمبائی تقریباً ایک کلو میٹر سے کچھ زیادہ بتائی جاتی ہے،

سولر انرجی

یہ سولر روڈ سالانہ 10 کلو واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ جس سے 1200 گھروں کو انرجی مہیا کی جا سکتی ہے

روبوٹس

دنیا میں کئی ایسے روبوٹ بنائے گئے ہیں جو انسانوں کی طرح کام کرتے ہیں مگر چائنا اس میں بھی آ گے نکل گیا ہے کیونکہ جہاں جہاں روبوٹ بنائے گئے ہیں ان کو پہلی نظر میں دیکھ کر انسان سمجھ جاتاہے کہ یہ ایک روبوٹ ہے مگر چائنا نے ایک ایسی روبوٹ گرل بنائی ہے جس کو دیکھ کر بلکل اصلی انسان کا گمان ہوتا ہے

کوئی نہیں پہچان سکتا کہ یہ ایک روبوٹ ہے اس روبوٹ گرل کو ہانگ کونگ میں بنایا گیا ہے اور یہ بالکل انسان کی طرح کام کرتی ہے یہاں حیران کن بات یہ بھی ہے کہ آ نے والے دور میں ایسے کئی روبوٹ متعارف کروائے جائیں گے جو اصلی انسانوں کی طرح کام کرتے نظر آ ئیں گے۔

چہرہ سکین کر کے بل ادا کرنا۔۔۔۔

ویسے تو کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی کا طریقہ ہر جگہ رائج ہے مگر اب ٹیکنالوجی میں مزید ترقی کے باعث اب آ پ اپنا چہرہ سکین کروا کر رقم کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ یہ ایڈوانس ٹیکنالوجی جب پوری دنیا میں پھیل جائے گی تو کسی کو بھی اپنے پاس پیسے رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور راہ چلتے لٹیروں سے بھی محفوظ رہیں گے۔۔۔

۔ہوم بائیو گیس مشیین۔

گھر کے کوڑا کرکٹ کو اچھی طرح ٹھکانے لگائیں اور گھر کا چولہا جلائیں۔ انتہائی آ سان اور سستے داموں ملنے والی مشین جو گھر میں رکھ کر اس میں ہر قسم کا کوڑا کرکٹ ڈال کر اس سے بائیو گیس بنائی جا سکتی ہے۔

جو چولہے کے ساتھ اٹیچ کر کے کھانا بنایا جا سکتا ہے اس مشین کا خاص ڈیزائن بنایا گیا ہے جس کے اوپر سے کچرا ڈالنے کی جگہ بنائی گئی ہے جس میں کچرا پھینکنا آ سان ہے۔

ٹرانزٹ ایلیویٹڈ بس

یہ ایک حیرت انگیز ایجاد ہے جو بنائی ہے چین کے سائنسدانوں نے،اس بس کی خاص بات یہ ہے یہ گاڑیوں کے اوپر چلتی ہے اور اس کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ نیچے سے بہت اونچی اور اوپر کو اٹھی ہوئی ہے جو گاڑیوں کے اوپر سے بڑے  آ رام سے ایک سرنگ کی طرح گزر جاتی ہے۔

سڑک کے سائیڈ پر اس بس کے لیے ٹریک بنائے گئے ہیں جن پر یہ بس چلتی ہے اور گاڑیاں اس کے نیچے سے گذرتی ہیں۔۔

اپنا تبصرہ لکھیں