شمسی توانائی
چین نے جہاں بہت سی ایجادات کی ہیں اور نت نئی ایجادات کر کے دنیا کو حیران کر رہا ہے۔ وہاں ہی چین میں بیجنگ کے سائنسدانوں نے شمسی توانائی سے چلنے والے ایسے سمارٹ کپڑے بنائے ہیں۔
جو ذاتی ائیر کنڈیشنر کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ ایجاد بیجنگ میں ننکائی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے۔ اس لباس میں نصب نظام میں لچکدار شمسی خلیے اور برقی آ لہ استعمال کیا گیا ہے۔ یہ دونوں چیزیں مل کر ایسا لباس بناتے ہیں جو انسانی جسم کو ماحول کے درجہ حرارت کے مطابق ڈھالنے کے قابل بناتا ہے۔
مصنفین کے مطابق لباس کا مقصد انسان کو ٹھنڈا یا گرم رکھنا ہوتا ہے جس کو موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے برقرار رکھنا اور پورا کرنا مشکل ہوتا ہے۔ تا ہم ایسے کپڑے خلا کے سخت ماحول میں پہننا مشکل ہوتا ہے اور خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ ان دشوار ماحول میں دہنے والے افراد اور تحقیق کے لیے جانے والے افراد کو اس شمسی توانائی والے لباس بہت فائدہ دے سکتے ہیں۔
جو جلد ازجلد شدید گرم یا شدید ٹھنڈے درجہ حرارت میں اپنے آ پ کو ڈھال سکیں۔ نئی تحقیق کے مطابق یہ سسٹم روایتی کپڑوں میں لگایا جاتا ہے۔یہاں پر یہ بات بھی اہم ہے کہ یہ کوئی الگ سے لباس نہیں ہے بلکہ عام روایتی لباس کے اندر ہی یہ سسٹم نصب کردیا جاتا ہے۔
یہ سسٹم آ دمی کے پہنے ہوئے ہر قسم کے کپڑوں میں لگایا جاسکتا ہے۔اس سسٹم کے نصب ہوتے ہی یہ کپڑوں کو 10 .1 ڈگری سلئیس تک ٹھنڈا اور 3.2 ڈگری تک گرم کر سکتا ہے۔ یعنی یہ نظام بیرونی درجہ حرارت کے 12.5 ڈگری سے 37.6 ڈگری کے درمیان ہونے کے باوجود 32 سے 36 ڈگری کے درمیان قابلِ برداشت درجہ حرارت قائم رکھ سکتا ہے۔
سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ یہ 12 گھنٹوں کی سورج کی روشنی سے 24 گھنٹے تک کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی خود انحصار پہنے جانے کے قابل تھرمل مینیجمینٹ سسٹم کی راہیں کھولے گی۔
جس کے باعث انسان خود کو سخت سے سخت ماحول میں ڈھال لے گا اور بہتر کارکردگی دکھا پائے گا۔ یہ لباس سردی اور گرمی سے بچنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گا ۔۔