2023 کی مقبول ترین ویب سائٹس
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) سال رواں کی مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے اس کے مطابق گوگل دنیا کی سب سے
مقبول ترین ویب سائٹ رہی اور اگر نمبر وار فہرست جاری کی جائے تو گوگل کا نمبر ایک ہو گا۔
کلاؤڈ فلئیر
کلاؤڈ فلئیر کی جاری کردہ فہرست میں(فیس بک ویب سائٹس) دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ایپل کا نمبر 3 ہے۔ اس کے بعد ٹک ٹاک مقبول ہو نے
کے باوجود چوتھے نمبر پر رہی۔ مائکروسافٹ کا نمبر پانچ ہے اور فہرست میں چھٹے نمبر پر یو ٹیوب ہے۔
بڑی بڑی مزید ویب سائٹس کی تو فہرست میں ساتویں نمبر پر ایمازون ویب سروسز ہیں آ ٹھواں نمبر انسٹا گرام کا ہے۔ نمبر نو ایمازون اور نمبر
دس آ ئی کلاؤڈ سائٹ کا رہا۔ اور جہاں تک بات کی جائے مقبول ترین سوشل میڈیا سائیٹس کی تو یہاں سر فہرست فیس بک ہو گی۔
دوسرا نمبر ٹک ٹاک کا اور تیسرا نمبر انسٹا گرام کا ہے۔ ایکس یا ٹوئٹر چوتھے نمبر پر اور سنیپ چیٹ پانچویں نمبر پر رہی۔
مقبول ترین ویب سائٹس
تیز ترین انٹرنیٹ سروس
اگر بات کی جائے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی تو جاز کی کمپنی نے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
ویب سائٹس: اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سیلولر کمپنی جاز نے جب یہ کامیاب تجربہ کیا تو اس میں انٹرنیٹ کی رفتار حیران کن طور پر 1.6 ٹیرا بائٹ فی
سیکنڈ حاصل ہوئی۔ یہ تجربہ 13 دسمبر کے روز چینی کمپنی ہواوے کے جدید ترین کیپلر پلیٹ فارم کے ذریعے کیا گیا۔
اس کامیاب تجربہ کے بعد جاز یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ کی سب سے کامیاب نیٹ ورک چلانے والی پہلی کمپنی بن گئی۔ کمپنی کے
سی ٹی او خالد شہزاد کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ جاز اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے لیے یہ ایک حیرت انگیز تاریخی لمحہ ہے۔ اس
تیز ترین انٹرنیٹ سروس کے ذریعے صارفین ایک سیکنڈ میں دو لاکھ اسی ہزار گانے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس رفتار سے 5 لاکھ 32 ہزار تصاویر ڈاؤن لوڈ یا اپ لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ سولہ لاکھ ویب سائٹس ایک سیکنڈ میں وزٹ کی جا سکتی ہیں۔4
کروڑ چھپن لاکھ ای میلز بھیجی جا سکتی ہیں۔ 56 لاکھ آ ڈیو گیت چلائے جا سکتے ہیں۔80 ہزار ویڈیو سٹریمز کی جا سکتی ہیں 1.6 ٹیرا بائٹ
پر یہ کام ایک سیکنڈ میں بآسانی کیے جا سکتے ہیں جو کہ واقعی میں بہت ہی حیرت انگیز بات ہے۔