قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی پریس کانفرنس ۔
17 رکنی ٹیم کا اعلان۔
لاھور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا،
جس میں شاہین شاہ آفریدی بطور کپتان اپنے فرائض انجام دیں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں
بابراعظم، فخر زمان،
محمد رضوان، صائم ایوب، حسیب اللہ خان، محمد نواز، افتخار احمد، محمد رضوان، حارث رؤف، زمان خان،
،عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عامر جمال، اعظم خان،ابرار احمد، اسامہ میر اورمحمد وسیم جونئیرشامل ہیں۔
چیف سلیکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہونے والے لیگ اسپنر شاداب خان کو آرام کیلئے مزید 2 ہفتے درکار ہیں،
وہ اپنا ری ہیب جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہنوجوان *وکٹ کیپر* محمد حارث کو بھی دورہ نیوزی لینڈ کے دوران آرام کروایا گیا ہے۔
وکٹ کیپرز کی دورہ نیوزی لینڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک اور لیگز میں پرفارمنس دینے کے بعد ہی کرکٹرز کو منتخب کیا گیا ہے،
چیف سلیکٹر وہاب ریاض
چیف سلیکٹر نے اعظم خان کو بھی فٹنس پر توجہ دینے کا کہا ہے لیکن انکی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے انہیں 17 رکنی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر میں خوشدل شاہ، محمد آصف اورشعیب ملک کو ماضی میں موقع ملا تاہم وہ فائدہ اُٹھانے میں ناکام رہے اب ہم یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ایک اچھا بیک اَپ تیار کریں تاکہ ورلڈکپ سے قبل ہمارے پاس ایک پاورفل ٹیم کمبینیشن موجود ہو۔
کو ماضی میں موقع ملا تاہم وہ فائدہ اُٹھانے میں ناکام رہے اب ہم یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ایک اچھا بیک اَپ تیار کریں تاکہ ورلڈکپ سے قبل ہمارے پاس ایک پاورفل ٹیم کمبینیشن موجود ہو۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ احسان اللہ، شاداب خان،محمد حسنین، نسیم شاہ
یہ چاروں اَن فٹ تھے وہ ابھی ابھی انجری سے ریکور ہوئے ہیں۔ وہ ہمارے پلانز کا حصہ ضرور ہیں مگر ہم ان پر انجری سے واپس آتے ہی لوڈ نہیں ڈالنا چاہتے اس لیے نوجوان کرکٹر کو موقع دیا گیا ریسٹ کا۔ البتہ احسان اللہ کی انجری سے مکمل ری کور نہیں کرسکے ہیں اس لیے وہ شاید پی ایس ایل کا حصہ نہ ہوں۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ٹی20 کے ٹاپ پرفارمر کیلئے الگ سے ایک کیمپ لگائیں گے، جس میں
کامران غلام،عمیر بن یوسف،احمد شہزاد،
محمد حارث،شہاب خان،محمد عمران،
محمد عامر خان، اورعارف یعقوب شامل ہیں۔