_ موٹیویشنل اسپیکر وویک بندرا کے خلاف مقدمہ درج, dailybolawam.com

موٹیویشنل اسپیکر وویک بندرا کے خلاف مقدمہ درج

انڈیا کے موٹیویشنل اسپیکروویک بندرا کے خلاف مقدمہ درج

نوئیڈا: بھارت کے بہت ہی مشہور موٹیویشنل اسپیکر وویک بندرا پر اپنی نئی نویلی دلہن پر تشدد کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے اس بات کا خلاصہ کیا ھے کہ انڈیا کے مشہور و معروف موٹیویشنل اسپیکر اور سوشل میڈیا انفلوینسر سر

وویک بندراپر اپنی نئی نویلی دلہن پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 موٹیویشنل اسپیکر وویک بندرا

 موٹیویشنل اسپیکر وویک بندرا کے بہنوئی ویبھوکواترا نے نوئیڈا کے ایک تھانے میں وویک بندرا کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے جس میں

ان کے مطابق یہ واقعہ نوئیڈا کے سیکٹر 94 میں واقع *سپرنووا ویسٹ ریزیڈنسی* میں پیش آیا جہاں یہ نوبیاہتا جوڑا رہتا تھا۔

اطلاعات کے مطابق انہوں نے ایف آئی آر میں درج ذیل تفصیلاتدرج کروائی ہیں کہ

=> وویک بندرا اور ان کی بہن یانیکا کی شادی 6 دسمبر کو ہوئی ھے تاہم شادی کے صرف چند گھنٹے بعد ہی وویک بندرا نے مبینہ طور پر

یانیکا کو ایک کمرے میں لے جا کر نہ صرف کہ گالم گلوچ کی، بلکہ اس کے بال کھینچے اور اسکو زدوکوب بھی کیا اور اس پرسخت تشدد کیا۔

ایف آئی آر میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تشدد کی وجہ سے ان کی بہن یانیکا کے جسم پر مبینہ طور پر بہت گہرے زخم آئے ہیں۔ اور اس کے

ساتھ ساتھ یہ بھی کہا جا رہا ھے کہ وہ ٹھیک سے سن بھی نہیں پا رہیں۔ جبکہ ان کے شوہر وویک بندرا نے مبینہ طور پر ان کا سیل فون بھی

توڑ دیا۔

 یاد رہے کہ  موٹیویشنل اسپیکر وویک بندرا

یاد رہے کہ وویک بندرا اپنی کمپنی*’بڑا بزنس پرائیویٹ لمیٹڈ* ‘ (بی بی پی ایل) کے سی ای او ہیں اس کے علاوہ ان کے یوٹیوب اور انسٹاگرام

پر لاکھوں فالورز بھی ہیں۔

حال ہی میں بھارت کے ایک اور بہت ہی مشہور ومعروف موٹیویشنل اسپیکر اور یوٹیوبر سندیپ مہیشوری نے وویک بندرا پر لوگوں کے ساتھ

آن لائن دھوکہ دہی اور فراڈ کا الزام عائد کیا تھا۔

سندیپ مہیشوری نے اپنے یوٹیوب چینل پر

“ *بگ سکیم ایکسپوز* ”

کے عنوان سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انہوں نے ایسے طلبا اور کچھ دوسرے کوگوں کی کہانیاں بطور ثبوت پیش کی تھیں جن کے

ساتھ وویک بندرا کی کمپنی نے دھوکہ کیا ہے تاہم وویک بندرا ابھی تک ان سب الزامات سے انکاری ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں