پاکستان کرکٹ ٹیم انجریز کا شکار, dailybolawam.com

پاکستان کرکٹ ٹیم انجریز کا شکار

پہلےہی ٹیسٹ میچ کے بعد خرم شہزاد پسلی میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے باہر ھو گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم پرتھ ٹیسٹ میچ کے ہیرو نوجوان فاسٹ بولر *خرم شہزاد* انجری کا شکار ہوکر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے آؤٹ۔  کے کے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ ایک اعلان میں یہ کہا گیا ہے کہ پرتھ ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کا ڈیبیو کرنے

والے خرم شہزاد پسلی میں فریکچر ھو جانے کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ھو گئےہیں۔

نوجوان فاسٹ بولر

نوجوان فاسٹ بولر خرم شہزاد کو جسم کے بائیں حصے میں تکلیف محسوس ہوئی ۔

جس کے بعد انہیں ایم آر آئی اسکین کیلئے ہسپتال لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹر نے ان کے چیک اپ کے بعد ان کو بتایا کہ ان کی پسلی انجرڈ ہے اور

وہ یہ سیریز نہیں کھیل پائیں گے۔اور ساتھ میں ڈاکٹر نے ان کو ریسٹ کا مشورہ دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اسپیشلسٹ

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اسپیشلسٹ سے مشورہ کرنے کے بعد ہی آئندہ کا کوئی پلان طے کرے گی جبکہ نوجوان فاسٹ بولرخرم شہزاد کا

این سی اے میں ریہیب شروع کیا جائے گا۔

اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں نوجوان فاسٹ بولرخرم شہزاد نے اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ڈیوڈ وارنر اور مارنش لبوشین کی وکٹیں

حاصل کیں تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد جو کہ پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں دائیں گھٹنے میں تکلیف کی وجہ

سے میدان سے باہ چلے گئے تھے وہ تاحال سیریز سے آؤٹ نہیں ھوئے۔

ذرائع کے مطابق ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم پرتھ ٹیسٹ میچ سے قبل پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ میں اسپنرابرار احمد کو دائیں گھٹنے میں تکلیف کی

شکایت پر میدان سے باہر جانا پڑا تھا، میڈیکل ٹیم نے معائنے کے بعد انکا ایم آر آئی اسکین کرایا تھا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا

لیکن ابھی تک وہ اپنی انجری سے ریکور نہیں ہو پائے اور ڈاکٹر نے انہیں مزید ریسٹ کا مشورہ دیا ھے۔

لیکن تا حال وہ سیریز سے باہر نہیں ھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں