بلوچستان۔ سائیکل ریس, dailybolawam.com

بلوچستان۔ سائیکل ریس کا انعقاد

بلوچستان: یوم قائدکے موقع پرسائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ریس کا انعقاد

بلوچستان۔ سائیکل ریس  کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی بول عوام دسمبر2023ء) بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے

قائداعظم محمدعلی جناح کی پیدائش کے موقع پہ سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔اس سائیکل ریس کا آغازایک ریلی کی صورت میں عسکری پارک سے ہوا۔اور یہ ریس ہنہ ردڈ اوڑک کے مقام پہ اختتام

پزیر ہوئی۔

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر *جناب محمدایاز خان صاحب* نے جھنڈی لہرا کر ریس کا آغاز کیا اور

سائیکلسٹوں کو رخصت کیا،

بلوچستان سائیکل ریس

بلوچستان سائیکل ریس کے شرکاء ائیرپورٹ روڈ سے ہوتے ہوئے نواں کلی بائی پاس پہنچے اور یہاں سے باقاعدہ یہ

ریلی سے سائیکل ریس میں تبدیل ہوگئی اور اس کا اختتام ہنہ روڈ اوڑک پرہوا،

40کلو میٹر پر محیط سائیکل ریس میں بہت کثیر تعداد میں سائکل سواروں نے شرکت کی،

جس میں عبدالغنی پہلے نمبر پر رہے جبکہ فیض اللہ نے دوسری اور ضمیر احم نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بلال احمدچوتھی، محمد اصغرپانچویں اور کریم خان چھٹی پوزیشن کے حقدار ٹھہرے۔

خصوصی انعام بصیر احمد نے حاصل کیا،

بلوچستان سائیکل ریس کے اختتام تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی ۔

تقسیم انعامات کی تقریب اوڑک روڈ پر ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی۔اس تقریب میں شرکأء ریس سے بلوچستان سائیکلنگ

ایسوسی ایشن کے صدر جناب محمد ایاز خان صاحب اور جنرل سیکرٹری جان عالم صاحب نے خطاب کیا اور تمام

شرکاء ریس کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان۔ سائیکل ریس میں سائیکلنگ ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت

سائیکل ریس منعقدکرواتی ہے،

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ھے،مگر ضرورت صرف اس امر کی

ہے کہ ان کی سرپرستی کی جائے تا کہ ان کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارا جا سکے۔

جنرل سیکرٹری صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج کی یہ بلوچستان سائیکل ریس بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم

پیدائش پر اس عظیم شخصیت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی ہے۔ اس موقع پر قائداعظم کی یوم

پیدائش کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیااور پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں کیش انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں