ٹی20ورلڈکپ2024, dailybolawam.com

ٹی20ورلڈکپ2024 عارضی وینیوز!بجٹ قابو سے باہر

ٹی20ورلڈکپ2024

ٹی20ورلڈکپ2024  عارضی وینیوز تیار کرنے کی وجہ سے ٹی20 ورلڈکپ کا بجٹ بے قابو۔ جب کہ (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) آئی سی سی کی فنانس اور کمرشل

افیئرز کمیٹی کے بہت زیادہ اخراجات پر شدید تحفظات سامنے آگئے۔

آئندہ سال ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کو مشترکہ طورپر دی گئی ہے،امریکا میں کرکٹ کا بنیادی انفرا اسٹرکچر نہ

ہونے کی وجہ سے،فی الحال 3 وینیوز کو شارٹ لسٹ کیا گیاہے۔

ٹی20ورلڈکپ2024: ان وینیوز میں

*1* ڈیلاس میں گرینڈ پریری،

*2* فلوریڈا میں برووارڈکاؤنٹی اور

*3* نیویارک میں ناساؤ کاؤنٹی شامل ہیں،

ڈیلاس اور فلوریڈا میں بڑے پیمانے پر توسیع کا کام کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ

نیویارک میں عارضی وینیوز کے قیام کا منصوبہ تیار گیا ہے،اور اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کیلیے بھاری اخراجات متوقع ہ

ایک غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق جے شاہ کی زیرسربراہی کام کرنے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی فنانس اور کمرشل

افیئرز کمیٹی کو میگا ایونٹ کے بجٹ پر شدید تحفظات ہیں،

کئی ارکان خاص طور پر امریکا میں عارضی سہولیات کی فراہمی کے سبب اخراجات میں بھاری اضافے پر خوش نہیں

ان کا مانناہےکہ فنانس کمیٹی نیویارک میں ایسے وینیو کی تعمیر کیلیے ڈالرز لٹانے کو بہتر نہیں سمجھتی جو میگا ایونٹ کے ایک ہفتے بعد ختم

کردیئے جائیں گے،

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)

ٹی20ورلڈکپ2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہیڈ آف ایونٹس *کرس ٹی ٹلی* تنقید کی زد میں ہیں، اخراجات کے حساب کتاب کا کوئی واضح سسٹم

نہ ہونے پر سوالات اٹھائے جانے لگے۔

یاد رہے کہ فنانس کمیٹی میں جے شاہ کے ساتھ راس میکولم، اندرا نوئی، مائیل بیئرڈ اور ٹوینگووا مکھلانی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوسری طرف ایک رپورٹ میں یہ بھی سوال کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی ( آئی سی سی) کے میگا ایونٹ کا میزبان ملک انفرا

اسٹرکچر کی تیاری کا خود ذمہ دار ہوتا ہے،

امریکا میں تو ابھی تک کوئی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی تک قائم نہیں کی جاسکی،لہذا اس صورتحال میں (آئی سی سی ) ٹی20ورلڈکپ2024 وینیوز کیلیے فنڈز کس مد میں دے گی،یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا_

اپنا تبصرہ لکھیں