ڈرائیونگ لائسنس: فیس میںاضافہ
ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں ہوشربا حد تک اضافہ کر دیا گیاہے
لاہور (نمائندہ ڈیلی بول عوام دسمبر2023ء)
نئے سال کے آغاز سے ہی لائسنس فیس میں اضافہ
نئے سال کے آغاز سے ہی لائسنس کی فیس 5سال کی بجائے ہر سال وصول کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
ذرائع سے ملنےوالی اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لرننگ،ڈرائیونگ لائسنس اور تجدید لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا جبکہ
لائسنس کی فیس 5سال کی بجائے ہر سال وصول کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق لرننگ لائسنس کی 5سال کیلئے فیس جو کہ 60روپے مقرر تھی اس کو بڑھا کر حکومت نے 500روپے ہرسال لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
اسی طرح موٹرسائیکل لائسنس کی 5سال کی فیس 550روپے تک مقرر تھی، جو کہ اب بڑھا کر ہر سال 500 روپے وصول کرنے کا حکم جاری کر دیا گیاہے۔
موٹرسائیکل رکشہ کی 5سالہ فیس 550 روپے تھی،اسی طرح اب اس کو بھی بڑھا کر ہر سال500روپے مقرر کردی گئی ہے ۔
اسی طرح پہلے موٹرکاروجیپ کے لائسنس کی 5سالہ فیس کی مد میں پہلے 950روپے وصول کیے جاتے تھے جو کہ اب بڑھا کر موٹرکاروجیپ کے لائسنس کیلئے
1800 روپے ہر سال وصول کرنے کے احکامات جاری کر دیےگئے ہیں۔
لائٹ ٹرانسپورٹ کے ڈرائیونگ لائسنس
لائٹ ٹرانسپورٹ کے لائسنس کی فیس جو کہ پہلے 5سال کیلئے 950 روپے مقرر تھی تاہم اب حالیہ اضافے کے باعث ہر سال2000روپے وصول کرنے کا حکم دیا گیا
ہے۔
ہیوی ٹرانسپورٹ کی5 سالہ فیس پہلے صرف 450 روپے مقرر تھی جسے اب بڑھا کر سالانہ2000روپے تک مقر ر کر دیا گیا ہے ۔
ٹریکٹر ڈرائیونگ لائسنس کی 5سالہ فیس جو کہ پہلے 450روپے مقررتھی اسے بھی بڑھا کر ہر سال1000 روپے وصول کرنےکا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔
کمرشل ٹریکٹر کی5سالہ فیس جو کہ پہلے 450روپے تک مقرر تھی اسے بھی بڑھا کر سالانہ 1500روپے مقرر کردیا گیا ہے ۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق معذور افراد کے لائسنس کی 5سالہ فیس20روپے مقرر تھی تاہم اب معذور افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس ختم کر دی گئی۔
اس کے علاوہ پبلک سروس وہیکل کی 5سالہ فیس جو کہ 450روپے تک مقرر تھی نئے سال کے آغاز سے ہرسال1500روپے ادا کرنے ہوں گے۔
باقی تمام کیٹگریز کی ڈرائیونگ لائسنس کی فیس 100روپے سے بڑھا کر1000 روپے مقرر کردی گئی۔
ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں 20سال بعد *1ہزارفیصد* تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے
عوامی آگاہی کیلئے فیسوں میں اضافے کا اشتہار جلد شائع کیا جائے گا۔
یکم جنوری 2024سے پنجاب میں نئی فیسوں کا اطلاق کر دیا جائے گا۔