افغان کرکٹ بورڈ!
افغان کرکٹ بورڈ! قومی مفاد پہ ذاتی مفاد کو ترجیح دینے والی 3 کھلاڑیوں کو سخت تریں سزا سنا دی گئ
کابل (نمائندہ ڈیلی بول عوام)
بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ لینےسے منع کرنے پر اور لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری کرنے کے مطالبے پر بضد رہنے
والے3 اہم ترین کھلاڑیوں کو سخت ترین سزائیں سنا دی ہیں۔
فیصلے کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ
فیصلے کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مجیب الرحمان،فضل الحق فاروقی اور نوین الحق کو 1 سال تک سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے
کا فیصلہ کیاہے اور ساتھ ہی اگلے دو سال تک لیگ کرکٹ کھیلنے کیلئے بطور سزا این او سی نہ دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کر دہ ایک اعلامیے میں کہا گیاہے کہ تینوں پلیئرز نے کرکٹ بورڈ سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ انہیں
جنوری 2024 کے سینٹرل کنٹریکٹ سے آزاد کر دیا جائے اور ساتھ ہی فرنچائزز ٹورنامنٹس کیلئے این او سی بھی جاری کیا جائے، لیکن
کھلاڑیوں کےاس غیر ذمہ دارانہ رویئے کو سامنے رکھتے ہوئے افغان کرکٹ بورڈ نے تینوں کھلاڑیوں کے خلاف سخت ڈسپلنری ایکشن لینے
کا فیصلہ کیا۔اور ان پر سزا عائد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔
بورڈ کے ارکان
بورڈ کے ارکان نے اپنے بیان میں کہا کہ تینوں کھلاڑی نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ خود کو لیگ کرکٹ
میں مصروف رکھنا چاہتے تھے ،
جس کا واضح مطلب یہ نکلتا ہے کہ انہوں نے ملکی کرکٹ کے مفاد پر اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دیہ ہے جو کہ ساری قوم کیلئے ایک شرمناک
بات ہے۔
تینوں کھلاڑیوں کےپرزور مطالبے پر کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔جس نے تحقیقات کے بعد اپنی رپورٹ
مرتب کی اور کرکٹ بورڈ کے حق میں بہتری کے اقدامات کے طور پر سزائیں تجویز کیں