ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ, dailybolawam.com

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

(نمائندہ ڈیلی بول عوام 5جنوری 2024ء)

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ:  اس سال ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ  کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

سال2024ء میں ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کاورلڈکپ اس فارمیٹ کا 9 واں ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کریں

گے۔یہ میگا ایونٹ یکم جون سے 29 جون تک کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کے6 اور امریکا کے 3 مقامات پر ٹورنامنٹ کے میچز کھیلے جائیں گے اور ٹورنامنٹ میں کل 55 میچز کھیلے جائیں گے۔

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ امریکا اور کینیڈا کے درمیان ہوگا۔

ایونٹ میں 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،

ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اس کے بعد 4، 4 ٹیموں کے 2 گروپس بنائے جائیں گے اور پھر ان میں سے ٹاپ 2،2 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ

پاکستان اور انڈیا کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

گروپ اے

پاکستان، بھارت ، امریکا، ا ئیرلینڈ، کینیڈا

گروپ بی

آسٹریلیا، اسکاٹ لینڈ ،انگلینڈ ، نمیبیا،عمان

گروپ سی

ویسٹ انڈیز، ، یوگینڈا، پاپوا نیو گنی ،نیوزی لینڈ،افغانستان

گروپ ڈی

سری لنکا، بنگلادیش،نیدرلینڈز، ساؤتھ افریقا،نیپال

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز یکم جون سے لیکر 18 جون تک کھیلے جائیں گے،جبکہ

سپر 8 مرحلہ 19جون سے 24 جون تک کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنلز 26 اور 27 جون کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائےگا۔

پاکستان کے میچز کا شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ  کے گروپ میں پاکستان پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلا گا۔

ورلڈ کپ میں پاک ، بھارت میچ 9 جون کو نیو یارک میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان گروپ کا تیسرا میچ 11 جون کو کینیڈا اور چوتھا میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو کھیلے گا۔

2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ  ویسٹ انڈیز میں منعقد کیا جائے گا۔

دوسری طرف امریکا بھی ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹبکی میزبانی پہلی بار کرے گا۔

مزید یہ کہ انگلینڈ ورلڈ کپ 2024ء کا دفاعی چیمپئن ہے، جس نے 2022ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں