دنیائے ٹینس کے سابق عالمی نمبر ون رافیل نڈال آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے۔
آسٹریلیا(نمائندہ ڈیلی بول عوام 8جنوری2024ء)
اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی برسبین انٹرنیشنل ایونٹ سے ایک سال بعد انٹرنیشنیل ٹینس میں واپسی ہوئی تھی لیکن کوارٹر فائنل میں
نڈال کو نہ صرف آسٹریلین کھلاڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی بلکہ وہ دوبارہ کولہے کی انجری کا شکار بھی ہو گئےہیں
رافیل نڈال انجری کا علاج کروانے واپس اسپین لوٹ رہے ہیں جس کے باعث وہ اتوار سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن ٹینس میں شرکت
سے محروم رہیں گے۔
نڈال نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ برسبین میں اپنے آخری میچ کے دوران مجھے پٹھوں میں ایک تکلیف
ہوئی تھی جس نے مجھے پریشان کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ آسٹریلین اوپن کیلئے فٹ نہیں ہیں اور علاج کے لیے دوبارہ اسپین جارہے ہیں۔
37 سالہ نڈال انجری کے باعث تقریباً ایک سال انٹرنیشنل ٹینس سے باہر رہے تھے اور اب ایک ہفتے بعد ہی دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن 7 سے 28 جنوری تک کھیلا جائے گا
مزید ان کی کامیابیوں میں وہ اب تک 14 مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ 22 مرتبہ
گریںڈ سلم اوپن جیتنے والے پلیئر بھی ھیں
واضح رہے کہ سوئٹرزلینڈ کے راجر فیڈرر سربیا کے نواک جوکووچ 20،20 گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکے ہیں