ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ۔

ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ آج نبرد آزما ہوں گے

ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ۔

ٹی ٹونٹی سیریز

آکلینڈ: (نمائندہ ڈیلی بول عوام نیوز)

12جنوری 2024ء

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی بطور ٹی ٹونٹی کپتان آج اپنے کریئر کا آغاز کریں گے۔

نیوزی لینڈ کی میزبانی میں 5 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق

صبح 11 بج کر 10 منٹ پر آکلینڈ شہر کے ایڈن پارک کے میدان میں اتریں گی،

شاہین شاہ آفریدی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی کر دی گئی ہے،

دونوں ٹیموں کے کیپٹنز نے ٹرافی کے ساتھ تصاویربھی بنوائیں،

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں،

شاہینوں نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے بھر پور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کیلئے بھرپور محنت

کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بابراعظم کی پرفارمنس سے

متعلق بات کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا بابر کی فارم خراب چل رہی ہے،

بابر اعظم نے اتنے رنز کیے ہیں کہ میں گنتی بھی نہیں کرسکتا لہٰذا ان کی ایک دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ سے قبل 17 ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں، اس دورے پر مختلف کمبی نیشن بنائیں گے کہ کون کس جگہ پر بہتر

کھیل رہا ہے

جب انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے جائیں گے تو سب کو معلوم ہوگا کس نے کیا کرنا ہے، ورلڈکپ سے پہلے چاہتے ہیں معلوم ہو کون کس

نمبر اور پوزیشن پر کھیلے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے باہمی ریکارڈ کو اگر دیکھا جائے تو گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے،

دونوں ٹیموں کے درمیان 34 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے، پاکستان نے 20 جبکہ 13 میچز میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی اور ایک

میچ بغیر نتیجہ رہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں