پاکستان سپرلیگ, dailybolawam.com

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)سیزن 9.شیڈول جاری.17 فروری سے آغاز

پاکستان سپرلیگ 9

پاکستان سپرلیگ: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نویں سیزن کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔

لاہور(نمائندہ ڈیلی بول عوام نیوز)

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کی تفصیلات کے مطابق (پی ایس ایل) 9 پاکستان سپرلیگ کا آغاز 17 فروری کو لاہورکےقذافی

اسٹیڈیم میں ہوگا

جس میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آپس میں مد مقابل ہوں گے۔

شائقین کرکٹ کا یہ مقبول ترین ایونٹ 4 شہروں

کراچی،

لاہور،

ملتان اور

راولپنڈی

میں کھیلا جائے گا۔6 ٹیموں پر مشتمل (پی ایس ایل )کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا۔

34 میچوں پر مشتمل اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کراچی 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں کوالیفائر، 2 ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

جبکہ

لاہور کےقذافی اسٹیڈیم اور

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9.9 میچز کھیلے جائیں گے اور ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔

پچھلے ایڈیشن کی طرح ایچ بی ایل (پی ایس ایل )کا یہ ایڈیشن بھی دو مرحلوں میں ہوگا

جس میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم لاہور 17 سے 27 فروری تک 14 میچوں کی میزبانی کریں گے۔جبکہ

اس کے بعد دوسرے مرحلے میں راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 28 فروری سے 18 مارچ تک 20

میچ کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ہمیں یہ پاکستان سپرلیگ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ایچ بی

ایل

پاکستان سپرلیگ  کا نواں ایڈیشن 17 فروری سے شروع ہونے والا ہے جس میں چار شہروں میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورت مناظر نظر

آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان شہروں میں ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ ملک بھر کے شائقین کرکٹ کیلیے اعلیٰ درجے کی کرکٹ پیش کرنے کے

ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان شہروں میں میچوں کی میزبانی نہ صرف شائقین کرکٹ کے جوش وخروش میں اضافہ کرتی

ہے بلکہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو بھی فروغ دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں