پاکستان کوشکست, dailybolawam.com

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست، سیریز نیوزی لینڈ کے نام

آکلینڈ(نمائندہ ڈیلی بول عوام نیوز)

پاکستان کوشکست

پاکستان کوشکست: میزبان نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن کی یونیورسٹی آف اوٹاوہ کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی

سیریز کے تیسرے

میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا

لیکن مقررہ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 179 رنز ہی بنا پائی۔

کیوی اوپنر فن ایلن نے پاکستانی ٹیم کے باؤلرز کی درگت بنا ڈالی،

فن ایلن نے 62 گیندوں پر 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 16 چھکے شامل تھے۔

ٹم سیفرٹ نے 31 اور

گلین فلپس نے 19 رنز اپنے کھاتے میں ڈالے،

ڈیون کانوے نے 7،

ڈیرل مچل نے 8،

مارک چیپمین نے 1 اور کپتان

مچل سینٹنر نے 4

میٹ ہینری 1 اور

ایش سوڈی 3

رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے،

انہوں نے 4 اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک

کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بناسکی

پاکستانی اوپنرز ایک بار پھر ناکام ہوئے، 23 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی جبک

بابراعظم 58 رنز کی اننگز کھیل کر بھی قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

اس کے علاوہ

محمد رضوان 24،

صائم ایوب 10،

فخر زمان 19،

اعظم خان 10،

افتخار احمد 1 اور

محمد نواز 28

رنز بناکر آؤٹ ہوئے

یاد رہے کہ عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے تیسرا ٹی ٹوںئی میچ نہیں کھیل پائے۔اگلے 2 میچوں میں بھی ان کی دستیابی

کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق اس حوالے سے اسکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے،

واضح رہے کہ عباس آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 3 اور دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں

نیوزی لینڈ میں جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو تین صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے

پاکستانی اسکواڈ

پاکستان کی جانب پلیئنگ الیون میں تین بڑی تبدیلیاں کی گئی تھیں، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی ٹیم سے باہر ہوگئے تھے جبکہ

محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ ٹیم میں قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں

محمد رضوان،

صائم ایوب ،

بابر اعظم،

فخر زمان،

افتخار احمد،

اعظم خان (وکٹ کیپر) شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کا سکواڈ

پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی جگہ مچل سینٹنر کو کپتان مقرر کیا تھا، دیگر کھلاڑیوں میں

فن ایلن،

ڈیون کانوے،

ٹم سیفرٹ،

ڈیرل مچل،

گلین فلپس،

مارک چیپ مین،

ایش سوڈی،

میٹ ہینری،

ٹم ساؤتھی اور

لوکی فریگسن شامل تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں